صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیم سمیت 8 نئے آرڈیننس منظور کر لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیم سمیت 8 نئے آرڈیننس منظور کر لیے
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیم سمیت 8 نئے آرڈیننس منظور کر لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت 8 نئے آرڈیننسز کی منظوری دے دی ہے جن میں حقوقِ خواتین اور بے نامی ٹرانزیکشن آرڈیننس بھی شامل ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وراثتی سرٹیفیکیٹ آرڈیننس اور لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس کے ساتھ ساتھ سپیرئیر کورٹس ڈریس آرڈیننس کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کرتار پور آنے والی سکھ برادری کے لیے 2 شرائط ختم کردیں

فوری طور پر نافذ العمل نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت 5 کروڑ سے زیادہ کی بدعنوانی میں ملوث پائے گئے مجرم کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی۔

اس کے علاوہ حقوقِ خواتین، کورٹ آف سول پروسیجر آرڈینس اور وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجی لینس کمیشن آرڈیننس کی منظوری بھی دی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قانون سازی کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کے باعث وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا  کہ 6 نئے قوانین کے لیے صدارتی آرڈیننس لایا جائے، جبکہ وزارتِ قانون نے اس کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔

وزارتِ قانون نے 6 نئے آرڈیننسز کے لیے 12 اکتوبر کو تجویز دی  کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں تاخیر کے باعث 6 نئے قوانین کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے فوری طور پر نافذ کرنا ضروری ہے۔

چھ نئے قوانین میں خواتین کے وراثت میں حقوق کا بل، وراثت کا سرٹیفیکیٹ بل، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ اور  سپیرئیر کورٹس آرڈر بل، بے نامی ٹرانزیکشنز ترمیم اور نیب ترمیمی بل بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: قانون سازی کے عمل میں تاخیر: 6 نئے قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لایا جائے گا

Related Posts