حکومت خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے پر توجہ دے رہی ہے، صدر مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے پر توجہ دے رہی ہے، صدر مملکت
حکومت خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے پر توجہ دے رہی ہے، صدر مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:صدر عارف علوی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت نے کہاکہ تاجر، صنعتکار، خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کیلئے اپنے اداروں میں نوکریاں دیں۔

خصوصی افراد ملک کی آبادی کا 12 سے 14 فیصد حصہ ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ خصوصی افراد کو کاروباری برادری کے تعاون سے ہنر مند بنا کر ملازمتوں کی فراہمی اور مالی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت نوجوانوں، خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے، مالی شمولیت پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنے کاروبار کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپے مختص کیے۔

آگاہی کے فقدان کی وجہ سے لوگ حکومتی قرضوں سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں، خواتین اور خصوصی افرادکو قرضوں کے حصول میں سہولت اور رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

وفد نے صدر مملکت کو سیالکوٹ چیمبر کی برآمدی صلاحیت، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار بارے بریفنگ دی،قیصر اقبال بریار نے صدر مملکت کو سیالکوٹ کی تاجر برادری کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا۔

صدر عارف علوی نے ایس سی سی آئی کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔صدر عارف علوی سے راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی خواتین نمائندوں پر مشتمل وفد نے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے: وزیراعظم عمران خان

ملاقات میں اکتوبر میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال،وفد نے چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم میں اپنے تعاون کی پیشکش کی،وفد این جی اوز، خواتین یونیورسٹیوں اور کالجوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Related Posts