بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے: وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے: وزیراعظم عمران خان
بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے: وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوشنبے: وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں بد قسمتی سے بجلی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔

پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کئی سال کے تنازع کے بعد امن قائم ہو گا، پاک تاجک تجارت کیلئے افغانستان میں امن قیام ضروری ہے تاکہ نقل و حمل بہتر ہوسکے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تاجک صدر اور میں مل کر افغان امن کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، خصوصا دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کیلیے پوری کوشش کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے۔ تاجکستان میں سستی، صاف ستھری ہائیڈرالک بجلی سستی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کی بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی، دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک فائدہ حاصل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی اس سے قبل قازقستان کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائنز پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور قازقستان وفود نے شرکت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی روس کے صدر کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر بات ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر بات ہوگی، افغانستان کی صورتحال کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، دورہ تاجکستان سے ہمارے نظریے کو تقویت ملے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔ پاکستان اور تاجکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم تاجکستان میں بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Related Posts