مثبت سوچ سے معاشرے میں بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، اداکارہ ریشم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ چار دن کی مختصر سی زندگی میں اگر ہم ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا ، خوش کلامی کے دو بول آپ کا مرتبہ بلند کر دیتے ہیں ۔

اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں حسد عام سی چیز ہے مگر حسد کرنیوالا کبھی خوش نہیں رہتا بلکہ الٹا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

ریشم کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے رویوں میں اخلاقیات کا وصف پیدا کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کیلئے اپنے دلوں کو بڑا کر کے ہم دوسروں کی نظر میں اپنی عزت پیدا کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وبا میں معاشی مضمرات سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts