پوپ فرانسس نے نئے سال پر مسیحیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pope Francis's New Year Resolutions

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویٹی کن: سال 2022 میں داخل ہونے کے ساتھ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے مسیحیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

پوپ فرانسس کی جانب سے پیش کردہ قرار داد یا ہدایات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ عیب جوئی یا چغلی نہ کریں، اپنا کھانا ختم کریں یعنی کھانا ضائع مت کریں۔Pope Francis's New Year Resolutionsمسیحیوں کیلئے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ دوسروں کیلئے وقت نکالیں، خریداری میں حلیمی اپنائیں، غریبوں سے براہ راست خود ملیں۔Pope Francis's New Year Resolutionsپوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دوسروں کو جج کرنا چھوڑ دیں، اختلاف کرنے والوں سے دوستی کریں ، شادی جیسے بندھن کا عزم کریں، خدا سے مانگنے کی عادت اپنائیں اور خوش رہیں۔

اس سے قبل کرسمس کے دن اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے خبردار کیا تھاکہ دنیا بحرانوں اور حادثات کے بارے میں اس قدر بے حس ہوتی جا رہی کہ اب بحرانوں کا بہت کم ہی نوٹس لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کا شادی شدہ جوڑوں کو تین الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے کا مشورہ

دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے اربوں مسیحیوں سے اپنے سالانہ پیغام میں پوپ فرانسس نے شام، یمن اور عراق کے علاوہ افریقہ، یورپ اور ایشیا میں پائی جانے والی بے چینی اور ابتر صورت حال کی طرف اشارہ کیا۔

پوپ فرانسس نے کورونا کے بارے میں کہا کہ اس وبا کا اثر یہ پڑا ہے کہ عالمی تنازعات کو حل کرنے کے لیے بھی اقوام عالم کا عزم کمزور پڑ گیا ہے۔

اس سال انھوں نے کھلے میدان میں تقریر کی جبکہ گذشتہ سال انھوں نے ہال کے اندر تقریر کی تھی۔

Related Posts