پوپ فرانسس کا شادی شدہ جوڑوں کو تین الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوپ فرانسس کا شادی شدہ جوڑوں کو تین الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے کا مشورہ
پوپ فرانسس کا شادی شدہ جوڑوں کو تین الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے کا مشورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویٹی کن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے شادی شدہ جوڑوں کو تین الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کے لیے لکھا گیا خط جاری کیا گیا۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ کورونا کے باعث شادی شدہ افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ ٹائم گزارنے کے مواقع میسر آئے وہیں والدین اور بہن بھائیوں کے صبر کا امتحان بھی ہوا اور فیملیز کو بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض گھرانوں میں تو اختلافات اس قدر شدت اختیار کر گئے کہ نوبت علیحدگی تک جا پہنچی۔

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا کا کہنا تھا کہ خاندان کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کے لیے شادی شدہ افراد کو تین الفاظ پلیز، تھینکس اور سوری ہمیشہ یاد رکھنے چاہئیں۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ والدین کی علیحدگی کے بچوں پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ نقصان بھی بچوں کا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے نجف میں تاریخی ملاقات

شادی شدہ جوڑوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اختلافات کو ختم کریں اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کی عادت اپنائیں کیونکہ اس سے ہر زخم بھر جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر بحث کے بعد شادی شدہ افراد کے دن کا اختتام امن پر ہونا چاہیے۔

Related Posts