اسلام آباد: سرکاری ملازمین احتجاج کے دوران شدید شیلنگ سے پولیس اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سرکاری ملازمین احتجاج کے دوران پیٹی بھائیوں کی شیلنگ سے پولیس اہلکار شہید
اسلام آباد: سرکاری ملازمین احتجاج کے دوران پیٹی بھائیوں کی شیلنگ سے پولیس اہلکار شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران اپنے ہی پیٹی بھائیوں کی شیلنگ سے پولیس اہلکار اشتیاق نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرائض کی انجام دہی کے دوران سانس کی تکلیف میں مبتلا پولیس اہلکار گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے علاقے چائنہ چوک میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ میں تعینات اہلکار اشتیاق احمد شدید آنسو گیس شیلنگ کی زد میں آگیا جو پولیس اہلکار احتجاج میں مصروف سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کیلئے کر رہے تھے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کل شام 7 بجے وائرلیس کے ذریعے پولیس اہلکار نے سانس کی تکلیف کے بارے میں اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا لیکن کسی نے اس بات پر کان نہ دھرے۔ آج صبح پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں سانس کی تکلیف کے باعث اشتیاق شہید ہوگیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے نمائندوں اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد گرفتار افراد کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے کامیاب رہے، جس کا اعلان آج دن 2 بجے کرنے کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مظاہرہ، مذاکرات کامیاب، گرفتار افراد کی رہائی کا فیصلہ

Related Posts