لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، 1اے ایس آئی سمیت6اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لکی مروت، پولیس موبائل پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، 4اہلکار شہید
لکی مروت، پولیس موبائل پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، 4اہلکار شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 1 اے ایس آئی سمیت پولیس کے 6 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کی عباسیہ روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 اے ایس آئی اور 5 دیگر پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لکی مروت اور سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

پولیس وین پر حملے کا یہ واقعہ لکی مروت کے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پیش آیا۔ دہشت گردوں نے پولیس وین پر سوار اہلکاروں کو حملے کا نشانہ بناتے ہوئے 6 اہلکاروں کو شہید کیا۔

لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں اے ایس آئی علم دین اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے ملک دشمنوں کے خلاف لکی مروت میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 3دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ستمبر میں خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی، آرمی کے دستوں نے آپریشن جنرل ایریا شیخ بدین پہاڑ پر کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 1 کو الگ کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔

Related Posts