لکی مروت اور سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے ملک دشمنوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران 3دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی، آرمی کے دستوں نے آپریشن جنرل ایریا شیخ بدین پہاڑ پر کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔

دوران آپریشن ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کارروائی میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔جسے اس کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔

Related Posts