تھانہ صدر چنیوٹ کے پولیس اہلکار کی مبینہ طور پر خاتون سے جنسی زیادتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ صدر چنیوٹ کے پولیس اہلکار کی مبینہ طور پر خاتون سے جنسی زیادتی
تھانہ صدر چنیوٹ کے پولیس اہلکار کی مبینہ طور پر خاتون سے جنسی زیادتی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چنیوٹ: تھانہ صدر میں تعینات کانسٹیبل جنسی درندہ نکلا،  وردی میں ملبوس مظفر نامی کانسٹیبل رمضان المبارک میں مبینہ طور پر خاتون سے رنگ رلیاں مناتے ہوئے عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں رمضان المبارک میں  پولیس اہلکار مظفر شیطانی کھیل کھیلتا ہوا پکڑا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کانسٹیبل مظفر کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

عینی شاہدین نے ایم ایم نیوز سے رابطہ کرکے بتایا کہ چنیوٹ پولیس میں تعینات کانسٹیبل مظفر دوران رمضان ایک ویران گھر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھا کہ ہمسایوں نے دیکھ لیا اور اس گھر کا گھیراؤ کرکے مظہر کو رنگے ہاتھوں پکڑا لیا۔

متاثرہ خاتون کا گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل مظفر مجھے عرصہ دراز سے بلیک میل کر کے مجھ سے بدفعلی کر رہا ہے اس نے میری برہنہ ویڈیوز بنا رکھی ہیں اور اسی طرح دیگر لڑکیوں کی بھی غیراخلاقی ویڈیوز بنا رکھی ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ مجھے بلیک میل کرکے جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وردی میں ملبوس ہوس کے پجاری کو نشان عبرت بنایا جائے ہم ڈی پی او  چنیوٹ بلال ظفر شیخ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کی صاف شفاف انکوائری کرائی جائے۔ کانسٹیبل مظفر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور مزید بنت حوا کو اس کا شکار ہونے سے بچایا جائے گا۔

یہ بھی پرھیں : مجھ پر تنقید کرنے والے کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ

Related Posts