مجھ پر تنقید کرنے والے کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھ پر تنقید کرنے والے کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ
مجھ پر تنقید کرنے والے کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا ہے ان کے لیے صرف دعا ہی کرسکتا ہوں۔

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں کامیابی آسان نہیں ہوتی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں مسائل سامنے آئے ہیں۔ اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں وائٹ بال کی بڑی اہم سیریز ہونے جارہی ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ ٹیم میں مڈل آرڈر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کو اہمیت دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ ہوگی۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دورے کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا گیا۔ مجھ پر تنیقد کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا، تنقید کرنے والوں کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس میں بچوں اور نمازیوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، ملالہ یوسفزئی

Related Posts