کراچی پولیس کی کارروائی، بینک سے پیسے نکالنے والوں سے لوٹ مار پر3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، بینک سے پیسے نکالنے والوں سے لوٹ مار پر3 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی، بینک سے پیسے نکالنے والوں سے لوٹ مار پر3 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے بینک سے پیسے نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 3 ملزمان پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے لوٹی گئی رقم کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لوٹ مار کرنے والا گروہ کراچی کے علاقے سمن آباد میں گرفتار ہوا، پولیس نے گرفتار ملزمان سے 4 غیر قانونی پستول، نقد رقم اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن سے چوری کی تھی۔

سمن آباد پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں منیر، عبداللہ اور عمیر شامل ہیں، یہ ڈکیت گروہ خاص طور پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لوٹ مار کی 30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 30 سے زائد وارداتوں کی تفصیل معلوم کی جارہی ہے۔ ملزمان سے تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے  موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

 

Related Posts