کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں لوٹ مار کا بازار سرگرم،غیر ملکی شہری لٹ گیا
کراچی میں لوٹ مار کا بازار سرگرم،غیر ملکی شہری لٹ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پہلی کارروائی کے دوران ارباز اور حسن نامی ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کا ساتھی فرحان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان سے غیر قانونی ہتھیار ٹی ٹی پستول اور چوری شدہ موٹر سائییکل برآمد کی گئی جنہیں لٹنے والے شہریوں نے شناخت کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ 

دوسری کارروائی میں کراچی پولیس نے موٹر سائیکل چور حمیر کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے شریف آباد کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ ایس ایچ او لیاقت حیات خان کے مطابق گرفتار ملزم پہلے بھی ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں کا بوڑھی خاتون اور بیٹے پر تشدد، پولیس تماشائی بن گئی

Related Posts