پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر651 ملزمان کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات
سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے197مفرور ،77اشتہاریوںو دیگر377ملزمان سمیت مجموعی طورپر651ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران67مفرور،10اشتہاری و دیگر175ملزمان سمیت مجموعی طور پر252ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔

حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے32مفرور،03اشتہاری و دیگر132ملزمان سمیت مجموعی طور پر167 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

مزید پڑھیں :رینجرزنے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کوگرفتار کرلیا

لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران52مفرور،46اشتہاری ودیگر27ملزمان سمیت مجموعی طورپر125ملزمانکورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

سکھر پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران13مفرور،10اشتہاری ودیگر33ملزمان سمیت مجموعی طور پر56ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔

شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران30مفرور،08اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر38ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران03مفرور ودیگر10ملزمان سمیت مجموعی طور پر13ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

Related Posts