کراچی پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، پولیس کا 1 جوان شہید
کراچی، بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، پولیس کا 1 جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں گٹکا، ماوا اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، منشیات برآمد کر لی گئیں اور مقدمات کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او زبیر نواز نے گٹکا، ماوا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ بلوچ کالونی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بلوچ کالونی پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ معیار کی چرس اور بھاری گٹکا اور ماوا برآمد کیا۔ ایس ایچ او کے مطابق صبا اکبر نامی ملزمہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 56 پیکٹ ہیروئن اور نقد رقم برآمد کی۔

ملزمہ کراچی کے علاقے محمود آباد میں منشیات فروشی میں ملوث تھی جو اِس سے قبل بھی جیل جاچکی ہے۔ ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

دوسری کارروائی میں پٹرولنگ کے دوران بلوچ کالونی پولیس نے منشیات فروش مبین کوگرفتار کیا جو بلوچ کالونی میں ہی گھوم پھر کر منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ ملزم کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی اور پہلے بھی کئی بار جیل جانے والے عادی مجرم مبین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی جبکہ تیسری کارروائی میں گٹکا ماوا کی سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کیا گیا۔

تیسری کارروائی میں پولیس نے عامر نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے میں موجود بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا برآمد کیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حبیب چورنگی پر سنچری گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

Related Posts