کراچی میں حبیب چورنگی پر سنچری گارمنٹس کی فیکٹری میں آتشزدگی، 1 شہری زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں حبیب چورنگی پر سنچری گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی میں حبیب چورنگی پر سنچری گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے حبیب چورنگی پر واقع سنچری گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 شہری زخمی ہوا۔

ویڈیو میں حبیب چورنگی پر لگنے والی آگ کے بعد اٹھتا ہوا سیاہ رنگ کا دھواں دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ فیکٹری میں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے خود آگ بجھانے کی کوشش کی۔

فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ فیکٹری پونے ایکڑ پر مشتمل ہے۔ فیکٹری کے لوگوں کو بر وقت نکال دیا گیا تھا۔ اطلاع فوری طور پر دینے کے باوجود فائر بریگیڈ نے دیر کی۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث جو شخص جھلس کر زخمی ہوا تھا، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہ تیسرے درجے کی آگ ہے جس پر قابو پانے میں وقت لگتا ہے۔

شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فیکٹری پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اگر ضرور پڑی تو کے پی ٹی اور پاک بحریہ سے بھی مدد طلب کی جاسکتی ہے۔ 

آتشزدگی کے حوالے سے سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد اسے کارڈن آف کر لیا گیا۔ 

 

یاد رہپے کہ اِس سے قبل کراچی میں فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 کشتیاں جل کر راکھ ہو گئیں جس پر کشتی مالکان نے احتجاج کیا۔

فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر 4 روز قبل قابو پالیا گیا  جبکہ  آگ بجھانے کے عمل میں کے ایم سی، کے پی ٹی اور پاک نیوی کے فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی، 8 کشتیاں جل کر راکھ

Related Posts