شادی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، پولیس دلہاکو اٹھاکرلے گئی، دلہن منہ دیکھتی رہ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

wedding in Jordan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 عمان :کورونا وائرس نے شادیوں کی تقریبا ت کو بھی متاثر کردیا،اردن میں شادی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس دلہا اور اس کے والد کو گرفتار کرکے لے گئی، دلہن اورباراتی منہ دیکھتے رہ گئے۔

اردن میں ایک شہری کی جانب سے کورونا کے پیش نظر شادی میں مہمانوں کی مقرر تعداد سے بڑھ کر لوگوں کو شریک کرنے اور شادی میں ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر دلہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اردن کے الزرقا شہر میں پیش آیا۔ الزرقا کے گورنر حجازی عساف کے دفتر نے بتایا کہ ایک مقامی شہری نے اپنی شادی کی تقریب میں مہمانوں کی مقرر کردہ تعداد سے بڑھ کر 300 افراد کو اپنے نجی فارم ہاؤس پر مدعو کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب کے حوالے سے دلہا اور اس کے والد نے وزارت صحت اور وزارت دفاع کے مقرر کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس نے شادی کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے وزارت دفاع کے سیکورٹی کے حوالے سے وضع کردہ اصولوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

حجازی عساف نے بتایا کہ پولیس کو معلوم ہوا کہ ایک شخص نے اپنے نجی فارم ہاؤس میں شادی کی تقریب برپا کررکھی ہے جہاں اس نے 300 افراد کو مدعو کیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے دلہا اور اس کے والد کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے کورونا کی نئی ایس او پیز جاری کردیں، پارکس کے اوقات پر پابندی ختم

عساف کا کہنا تھا کہ فارم ہاؤس کے مالک کو بھی غیرقانونی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسے وارننگ دی گئی ہے۔

ادھر اربد کے گورنری کے گورنر رضوان العتوم نے بتایا کہ پولیس نے شادی کے حوالے سے وضع کردہ قانون کی خلاف ورزی پر دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دلہا نے اپنی شادی کی تقریب میں 20 سے زائد افراد کو مدعو کر رکھا تھا۔

Related Posts