سندھ حکومت نے کورونا کی نئی ایس او پیز جاری کردیں، پارکس کے اوقات پر پابندی ختم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں جن کے تحت پارکس پر عائد اوقاتِ کار کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے کورونا سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تمام پارکس کے کھلنے اور بند کرنے کیلئے وقت کی پابندی ختم کردی گئی۔ 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رکھ سکتے ہیں۔ ان ڈور شادیوں، انڈور ڈائننگ اور سینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

شادی کی تقریبات کے دوران شادی ہالز کو بوفے سروس کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ میچ میں جانے کی اجازت صرف 50 فیصد تماشائیوں کو دی جائے گی۔ ایس او پیز کا مقصد کورونا وائرس کی روک تھام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا میں کورونا سے 11 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر، 25 لاکھ 50ہزارہلاک

Related Posts