قائدآباد سب ڈویژ ن پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن، 82ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم آباد کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا
ناظم آباد کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : قائد آباد سب ڈویژن کے دو تھانوں قائد آباد و شرافی گوٹھ اور انویسٹی گیشن پولیس نے کرمنلز و جرائم پیشہ ، گٹکا مافیا، لینڈ گریبرز، سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی 82ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات، گٹکا ماوا، موٹر سائیکلیں، لوٹا و چھینا ہوا مال برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی ضلع ملیر سید علی رضا کے احکامات پر سب ڈویژن پولیس آفیسر قائدآباد (SDPO)اعجاز حسین مغل کی نگرانی میں ایس ایچ او قائدآبادمحمد امین کھوسہ ، ایس ایچ او شرافی گوٹھ مصطفی کمال شاہ ، ایس آئی او (SIO)قائدٓاباد انسپکٹر ملک ممتاز اور (SIO)شرافی گوٹھ نے ڈکیٹ و اسٹریٹ کرمنلز ، منشیات و گٹکا مافیا، لینڈ گریبر، مفرور و اشتہاری ملزمان اور دیگر کرمنلز کے خلاف کامیاب کاروائیاں کیں۔

کارروائیوں کے دوران SHOشرافی گوٹھ مصطفی کمال شاہ اور ایس آئی او (SIO)شرافی گوٹھ نے الگ الگ کاروائیوں کے دوران مجموعی 45ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان میں 7ڈکیٹ ، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات کے مقدمات میں 26ملزمان ، گٹکا مافیا کے 3اور لینڈ گریبر 7شامل ہیں۔

گرفتار شدگان کے قبضے سے 6پستول، 6میگزین، متعدد کارتوس، گن پوائنٹ پر چھینی ومسروقہ 2موٹر سائیکلیں، بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، وارداتوں میں لوٹی و چھینی ہوئی پراپرٹی، لینڈ مافیا کا ساز و سامان و دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔

سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب 2مفرور و اشتہاری بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں بعض ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں اور کئی مقدمات میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں :پولیس کاوفاداری کاحلف لیکربھرتی ہونے والے اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینے کافیصلہ

شرافی گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان عابد، رحیم گل عرف گلو، شیوان عرف محمد شاہ، علی ریحان عرف کاکا، محمد عثمان اور واجد علی عرف واجو پولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہیں اور جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔

دریں اثناء SDPOقائد آباد اعجاز حسین مغل کی نگرانی میں SHOقائدآباد امین کھوسہ نے کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی 37ملزمان گرفتار کیے جن میں ڈکیٹ و اسٹریٹ کرمنلز گروہ کے 2ماسٹر مائنڈ ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2پستول، 2میگزین، 10کارتوس، وارداتوں میں لوٹا و چھینا ہوا مال برآمد کر لیا۔

منشیات کے مقدمات میں 19ملزمان کو گرفتار کر کے 4کلو 317گرام چرس ، 18گرام آئس اور275گرام ہیروئن برآمد کی۔ گٹکا مافیا کے 12ملزمان گرفتار کر کے 16کلو گرام گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ متفرق وارداتوں میں ملوث 4ملزمان گرفتار کر لیے۔

گرفتار شدگان میں حضرت علی، عدیل شاہ، خلیل اللہ، اور ریاض کے خلاف پہلے ہی قائدآباد تھانے میں کئی مقدمات ددرج ہیں۔ مذکورہ ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں۔

Related Posts