پولیس کاوفاداری کاحلف لیکربھرتی ہونے والے اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینے کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات
سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پولیس نے وفاداری کاحلف لیکربھرتی ہونے والے اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینے کافیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں مرحلہ وار تمام تھانوں کو حلف نامے جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث ہونے پرنئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کراچی پولیس نے تھانیداروں سے حلف نامے لیناشروع کردیئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے تھانیداروں کوحلف نامے جاری کیے ہیں جن سے گٹکا، منشیات، چائناکٹنگ، زمین پرقبضے میں ملوث نہ ہونے کاحلف لیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار پر پولیس افسران کو 6سال قید

ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے اپنے ماتحت ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ لکھ کردیں کہ کسی غیرقانون کام کا حصہ نہیں ہیں، غیرقانونی کام کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دارہوگا۔

ایس ایس پی نے متنبہ کیاہے کہ اگر کوئی افسرجرائم میں ملوث پایاگیاتونوکری سے فارغ کردیا جائے گا اور سرکاری ونجی سطح پربیٹررکھنے والے تھانیداروں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

Related Posts