کورونا نے ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کی جان لے لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Munira Yamin Satti

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : ملک میں کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، موذی وباء کا شکار ہونیوالی ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی بھی انتقال کرگئیں۔

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے منیرہ یامین ستی ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھیں تاہم ڈاکٹرز کی جان توڑ کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکیں، نماز جنازہ دوپہرڈھائی بجے ادا کی جائے گی۔

20 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد لاہور کے اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

واضح رہے کہ حکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں کورونا کی وباء نے مزید 50 لوگوں کی زندگیوں کی ڈور کاٹ کر مزید 2 ہزار 482 لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز نے بھی سانحہ کوئٹہ مچھ کے متاثرین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں میں 40ہزار509 ٹیسٹ کیےگئے،24گھنٹوں میں کوروناکے 2ہزار482نئےکیس سامنےآئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 4لاکھ 95ہزار 75 ہوگئی۔ملک میں کورونا کےفعال مریضوں کی تعداد 34ہزار49 ہے۔

ملک میں 24گھنٹوں میں کوروناسےمزید 50افرادانتقال کرگئےجس کے باعث کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد10 ہزار 511 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد وباء کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔

Related Posts