مریم نواز نے بھی سانحہ کوئٹہ مچھ کے متاثرین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز نے بھی سانحہ کوئٹہ مچھ کے متاثرین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا
مریم نواز نے بھی سانحہ کوئٹہ مچھ کے متاثرین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی ہدایت پرجمعرات کے روز مچھ سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کیلئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے متاثرین میتوں کی تدفین کی اپنی بیٹی کی درخواست کو رد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چار دنوں اور راتوں سے شدید سردی میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے، یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پہلے جاری کئے گئے بیان میں مریم نواز نے مچھ میں قتل ہونے والے کان کنوں کی میتوں کے ساتھ احتجاج کرنے والوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری دکھی ماؤں، بہنوں کیلئے اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں،پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔

میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔ میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں للہ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں،اللہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔

ایک دوسری ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے،یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد محمد نواز شریف کی ہدایت پر انشا اللہ آج (جمعرات)یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔ مجھے یقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔

Related Posts