پی ایم ڈی سی لاکھڑا کول مائننگ کے برطرف ملازمین کا حکومتِ سندھ کے خلاف مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایم ڈی سی لاکھڑا کول مائننگ کے برطرف ملازمین کا حکومتِ سندھ کے خلاف مظاہرہ
پی ایم ڈی سی لاکھڑا کول مائننگ کے برطرف ملازمین کا حکومتِ سندھ کے خلاف مظاہرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ایم ڈی سی لاکھڑا کول مائننگ پروجیکٹ کے 116 برطرف ملازمین نے حکومتِ سندھ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔

آل پاکستان پی ایم ڈی سی ایمپلائز ورکرز مائنز فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے حکومتِ سندھ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے مطابق کول مائننگ پروجیکٹ سندھ ایک وفاقی ادارہ ہے۔

کول مائننگ پروجیکٹ کے ملازمین کے مطابق یہ ادارہ منسٹری آف انرجی اور وفاقی  پٹرولیم ڈویژن کے ماتحت ہے جبکہ لاکھڑا کول فیلڈ سندھ کے علاقے جامشورو اور دیگر صوبوں  میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ  پی ایم ڈی سی نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور کول مائنز لگا کر کوئلہ سیل کرکے سندھ گورنمنٹ کو اس کی مد میں سالانہ کررڑوں روپے رائلٹی دی جاتی ہے۔ 

حکومتِ سندھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد نے کہا کہ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے ادا کیے جاتے ہیں جبکہ اب سندھ حکومت کے کرتا دھرتا افراد  نے پروجیکٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 116افراد کو فوری طور پر ملازمت سے بر طرف کر دیاگیا جو  166ملازمین  نہیں بلکہ 116خاندان ہیں جن کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا گیا۔

پی ایم ڈی سی لاکھڑا کول فیلڈ سندھ  سے مختلف شعبوں میں ہر زبان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں خاندان کا روزگار وابستہ ہے۔حکومتِ سندھ کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ وفاقی ادارہ  عرصہ دراز سے بند ہے۔

لاکھڑا پروجیکٹ کے جو یونٹ کام کر رہے ہیں ان میں سے بھی 116افراد کو جبراً نکال دیا گیا ہے جس کے باعث ہزاروں  مقامی لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں جبکہ قومی خزانے کو  کروڑوں روپے کا  نقصان پہنچ رہا ہے۔

احتجاج کرنے والے عوام نے مطالبہ کیا کہ کروڑوں روپے کا کوئلہ چوری ہونے سے بچایا جائے اور اس چوری کو روکا جائے اور ملازمین کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔

Related Posts