بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جعلی حملہ کرسکتا ہے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جعلی حملہ کرسکتا ہے۔وزیرِ اعظم
بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جعلی حملہ کرسکتا ہے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کے لیے جعلی حملہ کرسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے 9 لاکھ فوجی اہلکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات ہیں جو مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز انہوں نے سری نگر میں 15 گھر نذرِ آتش کردئیے۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوتوا کے پیروکار اور شدت پسندی پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے سیفرون و انسدادِ منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم عوام پر ظلم و ستم ڈھاتے ہوئے وادی میں جنگی جرائم کی آگ بھڑکا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی حملوں سے بھارت جنگی جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہے جس میں ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کی جائیدادوں کو تباہ کرنا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت مقبوضہ  کشمیر میں جنگی جرائم کی آگ بھڑکا رہا ہے۔شہریار آفریدی

Related Posts