عالمی برادری مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کا ساتھ دے۔وزیرِ اعظم کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کا ساتھ دے۔وزیرِ اعظم کا مطالبہ
عالمی برادری مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کا ساتھ دے۔وزیرِ اعظم کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کو 73 سال مکمل ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کا ساتھ دے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ سیاہ کے موقعے پر پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کی مذمت کرنے کیلئے منایا جاتا ہے، ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔یہ دن انسانی تاریخ کے ایک سیاہ باب کی یاد دلاتا ہے۔ 73 سال پہلے بھارتی فوج نے جموں کشمیر کے عوام پر زبردستی بھارتی راج مسلط کیا۔

یومِ سیاہ کے موقعے پر پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی ادارے کے چارٹر میں موجود ہے جو بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ہے۔ 70 سال سے زائد عرصے سے جاری ظلم و ستم کشمیری عوام کا حوصلہ کم نہیں کرسکا جبکہ بھارت ریاستی دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل اور آزادئ اظہار پر بے جا پابندیاں لگانے میں ملوث ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری گواہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین کو نظر بند کیا گیا، بھارتی فوج پیلٹ گنیں استعمال کرتی ہے اور کشمیریوں کے گھروں کو جلا دیا جاتا ہے۔ ہر گھٹیا ہتھکنڈے کے باوجود کشمیری عوام کی حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد آج بھی جاری ہے جسے بھارت دبا نہ سکا جبکہ آر ایس ایس سے متاثرہ ہندوتوا سوچ بھارت پر حکمران ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے بھارت کا ہندوتوا نظریہ بے نقاب ہوگیا، اکھنڈ بھارت کی سوچ خطے کے امن کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بھارت سے کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت منوایا جائے۔ رکن ممالک بھارت کو ریاستی دہشت گردی سے روکیں اور مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کا ساتھ دیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قل  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر پر بھارتی جارحیت کے 73 برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ غاصب بھارت مظلوم کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے دبا نہیں سکتا۔

 مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جارہا ہے، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مظلوم کشمیریوں کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ73 برس قبل آج ہی کے روز بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتاریں تاکہ ریاست پر غیر قانونی قبضہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: یومِ سیاہ، کشمیر کو طاقت کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا۔صدرِ مملکت

Related Posts