وزیر اعظم نے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے نئے صنعتی پیکیج کااعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے نئے صنعتی پیکیج کااعلان کردیا
وزیر اعظم نے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے نئے صنعتی پیکیج کااعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے نئے صنعتی پیکیج کااعلان کردیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے صنعتی پیکیج سے دوسرے شعبوں سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات ملیں گی اور بیمار صنعت بحال ہو گی۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران نئے صنعتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس پیکیج سے بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے جنہیں ملک میں سرمایہ لانے پر ٹیکسوں میں پانچ سال کیلئے استثنیٰ دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے چھوٹے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہے اور ملک صرف صنعتی ترقی اور پیداواری شعبے کی بنیاد پر ہی ترقی کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے تمام ممکن مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو دی جانے والی مراعات کے نتیجے میں غیر ملکی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ہم اُن کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں دُور کر رہے ہیں تاکہ وہ کاروبار کیلئے سرمایہ کاری کر سکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مراعات کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے اور پہلی بار اِس پیکج میں آئی ٹی کے شعبے میں مراعات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کے لئے معاشی خود انحصاری ضروری ہے۔

نئے صنعتی پیکیج کے نمایاں خدوخال پیش کرتے ہوئے صنعتوں اور پیداوار کے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ اس پیکیج کے تحت ٹیکس کی بنیاد کو بڑھاتے ہوئے ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیمار صنعتوں میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار بھی اس پیکیج سے مستفید ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں بیمار صنعتیں بحال ہوں گی۔

مزید پڑھیں: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پانچ سال کا استثنیٰ دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔

Related Posts