وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کے باوجود یکم مارچ (آج) سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق پیٹرول 159.86 روپے کے مقابلے میں 149.86 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر 154.15 سے کم کر کے 144.15 روپے کر دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کر کے 126.56 روپے سے 125.56 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.66 روپے فی لیٹر کمی کر کے 123.97 روپے سے کم کر کے 118.31 روپے کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یوکرین روس جنگ کے باعث اوپر آگئی ہیں، اور اس کے نتیجے میں 100 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی اضافہ گھریلو ایندھن کی قیمتوں اور افراط زر کے لیے بہت خطرناک تھا۔

موجودہ جائزے سے قبل حکومت نے قیمتیں کم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ماہانہ 70 ارب روپے سے زائد رقم کی سبسڈی دی ہے، بیان کے مطابق پندرہ روزہ جائزے میں اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔

تاہم وزیراعظم نے نہ صرف یہ اضافہ مسترد کردیا بلکہ قوم سے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان بھی کیا۔ تاکہ محدود مالی گنجائش کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

قوم سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مہنگائی کے عالمی رجحانات کے اثرات سے بچانے کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی، بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی اور دیگر ریلیف اقدامات شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے قوم سے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا، ”حکومت نے اگلے بجٹ تک پیٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس ہدف سے 268 روپے زائد اکٹھے کر لیے

وزیر اعظم نے حکومت کے احساس پروگرام کے تحت 80 لاکھ خاندانوں کو فراہم کی جانے والی نقد امداد کو موجودہ 12,000 روپے سے بڑھا کر 14,000 کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا۔

Related Posts