وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر، اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: اے پی پی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے ملکی سکیورٹی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا۔

مقامی اخبار (روزنامہ جسارت) کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج (بدھ کے روز) ملکی سلامتی کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک کی سلامتی اور داخلی صورتحال پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس مؤخر کرتے ہوئے کابینہ اجلاس 28 مارچ کو جمعرات کے روز طلب کر لیا جس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں وزارتِ داخلہ اور سکیورٹی ادارے ملکی امن و امان اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی گفتگو ہوگی۔

اجلاس کے دوران پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شانگلہ میں دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5چینی انجینئرز سمیت 6افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Related Posts