وزیر اعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to inaugurate ‘Roshan Digital Account’ for Overseas Pakistanis today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کریں گے۔

اس منصوبے کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے حتمی شکل دی ہے اور یہ آٹھ کمرشل بینکوں کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک اہم اقدام ہوگا۔

اس اقدام کے تحت ملک کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی بینک برانچ ، سفارت خانہ یا قونصل خانے کی مدد بغیرڈیجیٹل اور آن لائن عمل کے ذریعے کھاتہ کھول سکیں گے۔

بیرون ملک پاکستانی غیر ملکی کرنسی یا روپیہ اکاؤنٹ یا دونوں کا انتخاب کرسکتے ہیں، ان اکاؤنٹس میں موجود فنڈز کو کسی بھی باقاعدہ منظوری کی ضرورت کے بغیر بغیر رکاوٹ پاکستان بھجوایا جاسکے گا۔

افتتاح سے قبل اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا ایک اثاثہ ہیں،یہ پروگرام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 38فیصد، عملے کی تعداد میں 68فیصد کمی

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 20 اگست کو وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

Related Posts