وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 38فیصد، عملے کی تعداد میں 68فیصد کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 38فیصد، عملے کی تعداد میں 68فیصد کمی
وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 38فیصد، عملے کی تعداد میں 68فیصد کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفا کرتے ہوئے وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 38 فیصد جبکہ عملے کی تعداد میں 68 فیصد کمی کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات اور عملے کی تعداد میں واضح کمی کردی ہے۔

پیغام میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ سن 2018ء میں وزیرِ اعظم ہاؤس کا عملہ 552 افراد پر مشتمل تھا جو 68 فیصد کمی کے بعد صرف 118 افراد پر مشتمل ہے۔ اخراجات میں 38 فیصد کمی کی گئی۔ 2018ء میں اخراجات 50 کروڑ 90 لاکھ روپے تھے جو موجودہ حکومت نے 31 کروڑ 60 لاکھ کردئیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز، وزیرِ اعظم آفس کا اظہارِ مسرت

Related Posts