وزیراعظم عمران خان آج بی آر ٹی پشاور منصوبے کا افتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to inaugurate BRT Peshawar project today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کریں گے،وزیر اعظم کوبی آر ٹی پشاور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے اپنا دورہ کراچی ملتوی کردیا تھا۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی ہوں گے، عمران خان کو بی آر ٹی پشاور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے کے لئے شہریوں میں سفری کارڈز کی تقسیم بھی شروع ہوگئی ہے،خیبر پختونخوا حکومت نے ایک لاکھ ٹریول کارڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کو جون 2020 میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرنا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کو چھ ماہ میں 49 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اعداد و شمار کے مطابق اس منصوبے پر 80 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

مزید پڑھیں:نئے پاکستان میں بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہوا نہ تحقیقات کی اجازت

ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا لیکن حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کوبی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات معطل کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts