وزیر اعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کل شرکت کریں گے
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب قیمتوں کے تعین کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت گزشتہ روز سیلاب زدہ علاقوں میں امداد و بحالی سے متعلق سرگرمیوں کیلئے جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو ملک بھر میں بحالی سے متعلق سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کو نقد امداد دینے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا امپورٹڈ حکومت کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔مریم اورنگزیب

جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکام امدادی اشیاء کی فراہمی میں کٹوتیوں سے متعلق شکایات فوری دور کریں۔ اشیائے خوردونوش اور امدادی سامان فراہم کریں اور اس کے دوران پیش آنے والے مسائل فوری حل کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے تعاون بھی حاصل کریں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کے تعین میں حائل مسائل دور کرنے کا حکم دیا اور سیلاب زدہ افراد کو خوراک اور امدادی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ہدایات بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ جلد مکمل کرکے سیلاب زدگان کو امداد مہیا کی جائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے آج سے 2 روز قبل ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی میں مزید 0.95 فیصد اضافے کے بعد مجموعی شرح 30.62 فیصد ہوگئی۔

 

Related Posts