وزیراعظم کا کونسا عمل عوام کے کروڑوں ڈالرز بچا سکتا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایبٹ آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے فرائض کی انجام دہی کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران کیلئے شہداء پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کے کروڑوں ڈالرز بچا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز)  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایبٹ آباد کے دورے کے موقعے پر کسٹمز انسپکٹر سیّد حسنین ترمذی کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلروں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حسنین ترمذی کو شہید کیا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، حکومت اسمگلروں اور اسمگلنگ کا خاتمہ یقینی بنائے گی اور اس کیلئے ہر ضروری کارروائی کی جائے گی۔ وزیر داخلہ کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلرز کا خاتمہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم معیشت کو مضبوط بنانے اور عوام کے کروڑوں اربوں ڈالرز بچانے کیلئے اسمگلرز کا قلع قمع کریں گے۔ حکومت انسدادِ اسمگلنگ کیلئے تعاون پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شکر گزار ہے۔ پنجاب کے شہداء پیکیج پر وفاق میں بھی عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہید کی بیوہ کو مفت گھر دیں گے، شہید ہونے والے سپاہیوں کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے نقد امداد ملے گی، گھر کی قیمت کے طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ ان کی مرضی ہے کہ وہ گھر خریدتے ہیں یا نہیں خریدتے۔ بچوں کی تعلیم اور علاج مفت ہوگا۔

Related Posts