سیلاب اور بارشوں سے تباہی، وزیر اعظم نے سفیروں کا اجلاس آج طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں سیلاب سے تباہی، وزیر اعظم نے سفیروں کا اجلاس آج طلب کر لیا
ملک بھر میں سیلاب سے تباہی، وزیر اعظم نے سفیروں کا اجلاس آج طلب کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور تباہی پر پاکستان میں موجود سفیروں کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس کے دوران ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سفراء اور ہائی کمشنرز کو آگہی دی جائے گی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مخیر حضرات، دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے سلسلے میں مدد کیلئے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج اور وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کام کرنے والے سفیروں اور ہائی کمشنرز سے جمعہ کے روز ملاقات کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سفیروں کا اجلاس بلانے کا مقصد پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجز کی نوعیت اور مدد کی ضروریات سے آگاہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔کوئی ایسا شہر نہیں جو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہا ہو۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان نے گزشتہ روز ہری پور میں جلسہ کیا۔

Related Posts