سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کے افسران اور وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کے افسران اور وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کے افسران اور وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی / اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج کے کور کمانڈرز اور وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں ملک بھر میں سیلاب کی صورت حال اور افواج کی جانب سے ریلیف ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈر کانفرنس میں شریک تمام جنرل آفیسرز نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری آپریشن کے لیے دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کئی دیہات زیر آب، فصلیں تباہ

واضح رہے سندھ اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہے، لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں، جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

Related Posts