ریکوڈک معاہدے کی منظوری، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیوز پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیوز پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ریکوڈک سے متعلق تاریخی معاہدے کی منظوری سمیت اہم فیصلوں کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ریکوڈک سے متعلق تاریخی معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2350 روپے کا بڑا اضافہ

ریکوڈک معاہدے پر حال ہی میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا جس پر عدالتِ عظمیٰ نے رائے دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت کینیڈا کی کمپنی بلوچستان میں تانبا اور سونا تلاش کرے گی۔

معاہدے کے تحت پاکستان پر عائد کیا گیا 10 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہوجائے گا۔ منصوبے کے تحت ملک میں 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔منصوبے کے تحت ملک بھر میں روزگار کے 8000مواقع پیدا ہوں گے۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف آج ایم 6 حیدر آباد سکھر موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ موٹر وے منصوبہ گزشتہ 5 سال سے التوا کا شکار تھا۔

قبل ازیں سینیٹ میں ریکوڈک منصوبے کے تحفظ کا بل منظور کر لیا گیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا عدالتی فیصلے پر کہنا ہے کہ ریکوڈک فیصلہ 6ارب ڈالر نقصان کے بعد درست ہوا۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کے متعلق فیصلہ درست کرے۔ واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل کردیا تھا۔

Related Posts