سونے کی فی تولہ قیمت میں 2350 روپے کا بڑا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2350 روپے کا بڑا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2350 روپے کا بڑا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: 24 قیراط فی تولہ کی قیمت میں 2350 روپے کے اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 169,650 روپے پر پہنچ گئی جو گزشتہ کاروباری روز کے دوران 167,300 کی سطح پر تھی۔

10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 2016 روپے کا اضافہ ہوا اور 143,432 روپے کے مقابلے میں 145,448 روپے پر فروخت ہوا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 131,480 روپے کی فروخت کے مقابلے میں 133,327 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 1970 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 68 روپے 58 پیسے اضافے سے 1688.95 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کمی

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور گزشتہ روز اس کی فروخت 1,797 امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1,794 امریکی ڈالر پر ٹریڈ ہوئی۔

Related Posts