وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے صاف انکار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے صاف انکار کردیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے صاف انکار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ٖغیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں کارروائی کیلئے امریکا کو کسی صورت اپنے اڈے نہیں دے گا۔امریکا کو افغانستان میں فضائی آپریشن کیلئے ہماری حکومت ائیر بیس نہیں دے سکتی۔

انٹرویو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی وزارتِ خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ پاکستان امریکا کو افغانستان میں کارروائی کیلئے اڈے دے دے۔

کچھ روز قبل ترجمان دفترِ خارجہ بھی پاکستان میں امریکی ائیر بیس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ ایسی کوئی تجویز بھی زیرِ غور نہیں کہ امریکا کو اڈے دے دئیے جائیں۔انہوں نے اس حوالے سے قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کی خواہش ہوسکتی ہے تاہم پاکستان اپنا مفاد دیکھنے کا حق رکھتا ہے۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کو پاکستان فوجی اڈے فراہم کردے، اس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو ہم نے بریفنگ دی اور واضح طور پر بتایا کہ پاکستان ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا کہ امریکا کو فوجی اڈے دے، جبکہ امریکا افغانستان سے فوج نکال رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے ایک بار پھر انکار

Related Posts