وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے  مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقعے پر آج 100 موٹر سائیکلز پر مشتمل نئے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کریں گے۔

اس موقعے پر وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد وزیرِ اعظم عمران خان کو سیف سٹی منصوبے میں توسیع کے حوالے سے پیشرفت کی تفصیلات پر بریفنگ دیں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے خود سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے حفاظتی انتظامات مزید سخت کیے جائیں گے۔ 

اسلام آباد کی پٹرولنگ پر خصوصی موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات کیا جائے گا۔ سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کرنے کیلئے اسکواڈ پر 30 کروڑروپے کی لاگت آئی ہے جس کا مقصد عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی گیگا بائٹ (جی بی) پانچ روپے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔

آج سے 5 روز قبل وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ٹیلی مواصلات کے شعبے نے بہت ترقی کی۔ اس شعبے سے جائز حد تک ریونیو حاصل کرنے کیلئے تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالزپر ٹیکس لگایا جائے گا تاہم وزیرِ اعظم نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی

Related Posts