وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسن بیگ کیس: جج نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، وزیراعظم کو بریفنگ
محسن بیگ کیس: جج نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، وزیراعظم کو بریفنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی گیگا بائٹ (جی بی) پانچ روپے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ پشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ٹیلی مواصلات کے شعبے نے بہت ترقی کی ہے۔ اس شعبے سے جائز حد تک ریونیو حاصل کرنے کے لیے تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پیغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جا رہی ہے

 واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نئے بجٹ کے بعد موبائل فون سستا، جبکہ موبائل کال مہنگی ہوجائے گی۔ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں 3 منٹ سے لمبی موبائل فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا۔ جس میں انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ موبائل فونز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے بارہ فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کی جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کے بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ناصر حسین شاہ

Related Posts