تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن، وزیر اعظم کراچی کا دورہ آج کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے کراچی کا دورہ آج کریں گے جس میں ایم کیو ایم سمیت اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سرکاری پالیسیوں اور معاشی صورتحال پر اتحادی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔آج دورۂ کراچی کے دوران پارٹی ارکان اور اتحادیوں کا ساتھ یقینی بنانے کیلئے حکمتِ عملی پر پیش رفت متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان آج متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے بہادر آباد جائیں گے جہاں مختلف سیاسی امور پر تبادلۂ خیال ہوگا۔وزیر اعظم  تحریکِ انصاف کی قیادت سے ملاقات اور پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ناکام شدہ اپوزیشن پہلے بھی اور اب بھی ناکام ہوگی،فرخ حبیب

دورۂ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل، صدر پی ٹی آئی کراچی اور شہرِ قائد سے منتخب تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ تحریکِ عدم اعتماد پر گفتگو ہوگی۔ 

اپوزیشن وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان آج کے دورۂ کراچی، پارٹی کارکنان سے خطاب اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے گفتگو کے دوران تحریک ناکام بنانے کیلئے حکمتِ عملی پر روشنی ڈالیں گے۔ 

Related Posts