وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں کی اعلیٰ قیادت اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان شریک ہوں گے۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ وفاقی وزراء بھی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ گزشتہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال ہوا۔ پنجاب اور کے پی کے کا اصرار تھا کہ مردم شماری کے نتائج جاری کردئیے جائیں۔

مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے کو نئی مردم شماری سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں مشترکہ مفادات کونسل نے 2017ء کی مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی۔

گزشتہ مردم شماری 2017ء کے نتائج کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ آج سے 2 ماہ قبل مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معاملات چلانے کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں مردم شماری کے متعلق 11 فروری 2020ء کو تشکیل دی گئی وزراء کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ پیش کی۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 2017ء کی مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی تھی۔

قبل ازیں 2017ء کی مردم شماری کے نتائج کو متحدہ قومی موومنٹ اور پی ٹی آئی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے متنازعہ قرار دے دیا تھا، تاہم گزشتہ ماہ 13 اپریل کے روز مردم شماری کے نتائج جاری کردئیے گئے۔ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ 

مزید پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل نے 2017 کی مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی

Related Posts