مشترکہ مفادات کونسل نے 2017 کی مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے 2017 کی مردم شماری کے نتائج کو منظور کرلیا ہے۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ اجلاس میں مردم شماری کے متعلق وزراء کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی، مردم شماری سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے لیے وزرا کی کمیٹی 11 فروری 2020 کو بنائی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزراء کمیٹی نے 6 اجلاسوں کے بعد 2017 کی مردم شماری سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ 22 دسمبر 2020 کو کابینہ نے کمیٹی کی تجاویز کو منظور کرکے مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجا تھا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اعلامیے کے مطابق 2017 کی مردم شماری کے مطابق پنجاب کی آبادی کل آبادی کا 52 اعشاریہ 9 فیصد ہے۔ کمیٹی رپورٹ کے مطابق 2017 کی مردم شماری کے مطابق سندھ کی آبادی کل آبادی کا 23 فیصد ہے جبکہ کے پی کے کی آبادی کل پاکستان کی کل آبادی کا 14 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان کی آبادی پاکستان کی کل آبادی کا 5 اعشاریہ 9 فیصد ہے جبکہ فاٹا کی کل آبادی پاکستان کی آبادی کا 2 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی آبادی کل آبادی کا 0.9 فیصد ہے، سب سے زیادہ آبادی 15 سے 64 سال تک 53.4 فیصد افراد پر مشتمل ہے۔

2017 کی مردم شماری کے مطابق 15سال سے کم عمر بچوں کی آبادی 40 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔ مردم شماری کے مطابق 63 اعشاریہ 5 فیصد آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے، 2017 کی مردم شماری کے مطابق کل آبادی کا 36 اعشاریہ 4 فیصد شہروں میں آباد ہے۔

Related Posts