وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب آج کریں گے
وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب آج کریں گے جس کی حکمتِ عملی طے کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اراکین اور وزراء نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب پر حکمتِ عملی طے کر لی، حکومتی منصوبہ بندی کے تحت تقریر سے قبل اپوزیشن سے معاملات طے کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس معاملے پر اسپیکر آفس نے اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ اپوزیشن وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر میں رخنہ ڈالنے سے باز رہے۔ قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گزشتہ روز کے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے بعد ازاں قومی اسمبلی کے اجلاس کی سربراہی اسد قیصر کو منتقل ہوگئی جبکہ قاسم سوری  گنتی کیلئے اسمبلی کے اراکین میں شامل ہو گئے۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری سب سے اہم رہی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی نے مالیاتی بل 22-2021 کی اکثریت رائے سے منظوری دے دی۔ مالیاتی بل 22-2021 وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے پیش کیا جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شریک تھے۔

گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فنانس بل 22-2021 کو ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے مالیاتی بل کی اکثریت رائے سے منظوری دے دی

Related Posts