قومی اسمبلی نے مالیاتی بل 22-2021 کی اکثریت رائے سے منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak National Assembly remains in turmoil

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مالیاتی بل 22-2021 کی اکثریت رائے سے منظوری دے دی ہے۔ مالیاتی بل 22-2021 وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فنانس بل 22-2021 کو ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا ہے۔ مالیاتی بل وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیا۔

فنانس بل کی منظوری کے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مالیاتی بل 22-2021 کی منظوری کے وقت وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود رہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

ایوان نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کی زبانی منظوری لی جسے نواب تالپور نے چیلنج کردیا جس کے بعد اسپیکر نے گنتی کرنے کی ہدایت کردی۔

ایوان میں گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کو شق وار کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا۔

فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 172 ووٹ آئے جب کہ 138 ووٹ تحریک کے خلاف آئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر اور چیئرمین نیشنل بینک کو نااہل قرار دے دیا

Related Posts