یورپ میں اسلاموفوبیا پر تشویش ہے۔وزیرِ اعظم کی ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یورپ میں اسلاموفوبیا پر تشویش ہے۔وزیرِ اعظم کی ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو
یورپ میں اسلاموفوبیا پر تشویش ہے۔وزیرِ اعظم کی ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران وزیرِ اعظم نے یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران ترکی میں حالیہ زلزلے میں عوام کے قیمتی جان و مال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور پاکستان کی طرف سے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

اس دوران کوئٹہ کے مدرسے میں اسلام دشمن دہشت گردی پر بھی گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم عمران خان نے ترکی میں زلزلے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی اور تعصب کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ہے جسے لگام دینا ضروری ہے۔ ہم ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مصیبت کی اِس گھڑی میں ہم ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، ترکی نے 15 سال قبل پاکستان میں آنے والے بد ترین زلزلے کے دوران ہماری بھرپور امداد کی، ہم بھی ہر ممکن مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  علی زیدی اور مصدق ملک بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts