وفاقی وزیر علی زیدی اور ن لیگی رہنما مصدق ملک بھی کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر علی زیدی اور ن لیگی رہنما مصدق ملک بھی کورونا وائرس کا شکار
وفاقی وزیر علی زیدی اور ن لیگی رہنما مصدق ملک بھی کورونا وائرس کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی اور ن لیگی رہنما سینیٹر مصدق ملک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ مجھے ابھی ابھی بتایا گیا ہے کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے قرنطینہ میں جانا ہوگا۔

پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اپنے آپ کو تنہائی میں رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ہو سکتا ہے کہ میری طبیعت بہتر نہ ہو لیکن میں ابھی آؤٹ نہیں ہوا ہوں۔ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے قوم کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ ڈاکو آج بھی ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام افراد کو ہمت دے جو حصولِ انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 

دوسری جانب ن لیگی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں نے ابھی اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ وصول کیا اور بد قسمتی سے میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہوں۔

ن لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ میں خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں، عوام سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے جبکہ قرنطینہ ہونے کی وجہ سے میں اپنے خاندان میں اہم تقاریب اور مواقع میں شرکت سے محروم رہوں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا  6 ہزار 823 افراد جاں بحق

Related Posts