وزیرِ اعظم عمران خان اور تاجک صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر سیرحاصل گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان اور تاجک صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر سیرحاصل گفتگو
وزیرِ اعظم عمران خان اور تاجک صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر سیرحاصل گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اور تاجک صدر امام علی رحمان کے مابین ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس کے دوران پاک تاجک تعلقات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج تاجک صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدرِ تاجکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان نے تاجکستان کے صدر کا استقبال کیا۔ مسلح افواج نے صدر امام علی رحمان کو21 توپوں کی سلامی پیش کی، صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

گارڈ آف آنر کے دوران مسلح افراج کے تینوں شعبہ جات نے تاجکستان کے صدر کو سلیوٹ پیش کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان اور تاجک صدر نے اعلیٰ سطحی وفود کا آپس میں تعارف کرایا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں صدر امام علی رحمان نے پودا بھی لگایا، جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان اور تاجک صدر کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز کیا گیا۔

قبل ازیں تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعلیم، انفرا اسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور توانائی سمیت متنوع شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل تاجکستان کے صدر امام علی رحمان پاکستان کے 2 روزہ دورے کیلئے آج اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا استقبال وفاقی ویزر خسرو بختیار نے کیا۔

 تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کیلئے پاکستان پہنچے ہیں۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے نور خان ائیر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

Related Posts