افغانستان کے بعد دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے بعد دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا۔وزیرِ اعظم
افغانستان کے بعد دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے بعد دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغانستان تعلقات بے حد پرانے ہیں اور افغانستان میں جو بھی حکومت آئے، ہم اس سے تعلقات مضبوط کریں گے۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان 2 صدیوں تک مغل سلطنت کا حصہ رہا اور پاکستان کے 2 صوبے ساٹھ ستر سال درانی سلطنت کا حصہ رہے جو زیادہ تر افغانستان میں تھی۔ طویل عرصے تک قبائل نے یہاں تجارت کو فروغ دیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں انتشار اور خانہ جنگی ہے جس کا اگر افغانستان کے بعد کسی کو نقصان ہوا ہے تو وہ پاکستان ہے۔ 18 سال تک دہشت گردی کے نام پر بھی جنگ سے دونوں ممالک کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی پرانے دور میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ انسان ماضی سے سیکھتا ہے، ماضی رہنے کیلئے نہیں ہوتا۔ وقت آگیا ہے کہ ہم یہ احساس کریں کہ ہم نے ماضی سے کیا کھویا اور کیا پایا؟

افغانستان میں دخل اندازی کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ باہر سے کوئی افغانستان میں دخل نہیں دے سکتا نہ ہی بیرونی دخل اندازی کبھی کامیاب ہوسکتی ہے، افغان عوام جس کو بھی منتخب کریں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلے علم کے شہر کی تعمیر میرا خواب ہے۔وزیرِ اعظم

Related Posts