پاکستان میں پہلے علم کے شہر کی تعمیر میرا خواب ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں پہلے علم کے شہر کی تعمیر میرا خواب ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان
پاکستان میں پہلے علم کے شہر کی تعمیر میرا خواب ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلے نالج سٹی (علم کے شہر) کی تعمیر کو اپنا خواب قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلے باب العلم (نالج سٹی) کی تعمیر میرا خواب ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں تعمیر کیا جانے والا پاکستان کا پہلا نالج سٹی کیسا ہوگا، جسے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنا خواب قرار دیا۔ 

یاد رہے کہ 2 روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی سے خطاب کیا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی معیار کا ادارہ ہے جسے ہم ایک نالج سٹی بنائیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نمل یونیورسٹی نالج سٹی بن جانے کے بعد کسی مخصوص علاقے کی بجائے پاکستان کیلئے تحقیق و تصنیف کا کام سرانجام دے گی جبکہ طلباء یہاں سے برطانیہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے  مخالفین کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔شبلی فراز

Related Posts